کلیجی کی بو ختم کرنے کے 3 ایسے نسخے جو آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے

admin

kaleji ki boo khatam karne ka tarika

کلیجی کی بو کی وجہ سے لوگ اسے زیادہ کھانا پسند نہیں کرتے تو آج اس کی بساند دور کرنے کے لئے 3 شاندار ٹپس بہت سارے لوگ کلیجی کھانا پسند نہیں کرتے کیونکہ کلیجی میں بو کافی ہوتی ہے خاص طور پر بچے تو ایسے کھانوں سے دور بھاگتے ہیں،عید قرباں پر عام طور پر ہر گھر کا پہلا کھانا کلیجی کا سالن، فرائی کلیجی یا بھنی ہوئی کلیجی ہی ہوتا ہے۔

خواتین کتنی ہی کوشش کر لیں ان سے کلیجی کی بو ختم نہیں ہو پاتی، تو ہم آپ کی اس مشکل کو حل کرنے کے لئے اس کی بو ختم کرنے کے تین ایسے طریقے لے کر آئے ہیں جن کوآزما کر آپ کلیجی میں سے اس کی بساند کو بالکل ختم کر سکتے ہیں۔

ٹپ:
کوشش کریں کہ کلیجی کو پورے ایک پیس کی شکل میں دھوئیں اس کی صفائی کریں اور اس کے بعد اس کی بوٹیاں بنائیں۔ جب آپ اسے ایک پیس میں لیں گے تو اس کے اوپر ایک جھلی ہو گی اس کو اتار لیں پھر دھوئیں تو اس کے مساموں سے بھی خون صاف ہو جاتا ہے۔

طریقہ نمبر 1:
کلیجی میں تھوڑا سا پانی شامل کریں اس میں 3 سے 4 چمچ سفید سرکہ ڈالیں۔ اور اس کو تھوڑی دیر کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اب کسی چھلنی میں ڈال کر اس کو بہت اچھی طرح دھو لیں۔ اور پھر اس کو پکائیں ۔ اسکی ںدبو اور بساند بالکل ختم ہوچکی ہو گی۔

طریقہ نمبر 2:
پہلے کلیجی کی بوٹیاں بنا ئیں اور اسے دھوئیں نہیں ۔ پہلے ثابت لہسن لے کراس کی ایک یا دو پوتھی لے لیں( کلیجی کے حساب سے لیں) اس لہسن کو چھلکے سمیت کچل لیں اور اس کو کلیجی میں شامل کردیں اور خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ اور اس کو کچھ دیر کے لئے ایسے ہی رہنے دیں۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد اس کو پیالے میں ڈال کر پانی ڈال دیں اس سے لہسن کے چھلکے سب اوپر آجائیں گے۔ وہ ہٹا لیں اور کلیجی الگ نکال لیں، اس کی بو بالکل ختم ہو جائے گی۔

طریقہ نمبر 3:
کلیجی کو دھوئے بغیر آدھا کلو کلیجی میں ایک بڑے سائز کا لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آدھا گھنٹہ ایسے ہی رکھ دیں۔ اب اس کو کسی چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح دھوئیں۔ اس سے کلیجی سے ہر قسم کی بو اور خون بالکل ختم ہو جائے گا۔

Leave a Comment