اب مختلف پھلوں کے چھلکوں سے کریں اپنے ہاتھوں، پاؤں، چہرہ بلکہ پورے جسم کو گورا. اب لاکھوں کا اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ خود گھر پر کریں وہ بھی ڈاکٹر خرم کے بتائے گئےطریقےکے مطابق . آج کل لڑکے اور لڑکیاں اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ کے لئے بہت پُر جوش نظر آتے ہیں اور لاکھوں روپے خرچ کر نے کے باوجود بھی یہ ٹریٹمنٹ کروانا چاہتے ہیں۔
لیکن ایسے لوگ جو اس طرح کا مہنگا ٹریٹمنٹ افورڈ نہیں کر سکتے، ان سب لوگوں کے لئے ڈاکٹر خرم نے اسکن وائٹننگ کا ایک ایسا طریقہ بتایا ہے کہ جس کے ساتھ وہ پھلوں کے چھلکوں کا استعمال کر کے اس طرح کا مہنگا ٹریٹمنٹ کر سکتے ہیں۔
پھلوں کے چھلکوں سے اسکن وائٹننگ کریم بنانے کا طریقہ:
کیری کے فریش چھلکوں کو اچھی طرح پیس کر انہیں گلاب کے عرق اور چنبیلی کے تیل میں اچھے سے مکس کرلیں، اب اس میں آٹھ سے دس عدد وٹامن سی کی گولیاں شامل کر لیں. اس کے بعد اس میں ایک چمچ ہلدی اور 20 یا 25 وٹامن ای کے کیپسول اور اس کے ساتھ ایک بڑا چمچ بھر کے بلائی والا دودھ شامل کرلیں. اب ان تمام چیزوں کو بہت اچھی طرح مکس کر یں اور اسے کریم کی شکل میں بنا کر اسے رات کو روزانہ سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں.ایک بات کا دھیان رہے کہ اسے ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں بند کر کے رکھیں، اس کو استعمال کرنے کے ایک گھنٹے بعد اس کریم کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں.اس کو آپ چہرے، ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔اس کے استعمال سے آپ کی جلد کی رنگت بہت نکھر جائے گی اور آپ بہت جلد گورے ہو جائیں گے۔