سفید اور سیاہ رنگ کے چھوٹے مگر کھانوں میں استعمال ہونے والے انتہائی فائدہ مند بیج

admin

khashkhash benefits in urdu

خشخاش کے بیج سیاہ اور سفید دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سفید بیج زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔پوست کے اندرسے جونہایت باریک بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔یہ مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔خصوصاً کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ ڈبل روٹی اور پیسٹری کی تیاری میں بھی اس کااستعمال کیا جاتا ہے۔

خشخاش میں صحت بخش اجزاء ہوتے ہیں جیسے کہ میگنیشیم،میگنیز، زنک ،آیوڈی ن آئرن ،کیلشیم ،فاسفورس ،اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اورفائبر پائے جاتے ہیں۔

1) بھرپور نیند
تربوز اور خشخاش کے بیج ہم وزن لے کرپیس کر رکھ لیں اور رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔

2) ۔سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس اورحسب ضرورت پانی ملا کر لگانے سے خارش ٹھیک ہوجائے گی۔

3)۔گرمی کاسردرد
خشخاش کو پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بنا کر پیشانی پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد ختم ہو جاتا ہے۔

4) ۔آنکھ اورکان کادرد
خشخاش کوپانی میں پکا کر اس کے پانی سے سینکائی کرنے سے آنکھ اور کان کا درد دور ہو جاتا ہے۔

5) ۔نزلہ اور کھانسی
خشخاش کوپانی میں پکا کر ایک چٹکی نمک ملا کر جوشاندہ تیار کر لیں اورٹھنڈا ہونے پر چھان کر پی لیں۔نزلہ اورکھانسی بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے۔

6) ۔جوڑوں کادرد
خشخاش جوڑوں کادرد دورکرنے میں بہت مفید ہے۔ اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔اگر آپ پین کلر کی جگہ اسکا استعمال کرتے ہیں تو یہ زیادہ مفید ہے۔

Leave a Comment