ایسا وظیفہ جس کو کرنے سے آنکھیں کبھی نہیں دکھتی ۔
مَرْحبام بِحبِیْبیْ وَقُرةُ عَینِیْ مُحَمدِ بْن عَبدِاللہ
حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص مؤذن کو “ اَشْہدُ اَن مُحَمدً رَّسوْلُ اللہ “ کہتا ہوا سن کر یہ کہے اور پھر اپنے انگوٹھے چوم کر اپنی آنکھوں کو لگا لے تو نہ تو کبھی وہ اندھا ہوگا نہ ہی کبھی اس کی آنکھیں دُکھیں گی۔ (المقاصد الحسنہ ، ص391)(20)
قوّتِ حافظہ بہتر کرنے کے لیے مندرجہ ذیل وظائف کریں ۔ پانچوں نمازوں کے بعد اپنے سر پر دایاں ہاتھ رکھ کر 11 مرتبہ “ یَاقَوِی “ پڑھیں اس سے آپ کا قوت حافظہ بہت بہتر ہوگا۔ (جنتی زیور ، ص605)
بینائی کی حفاظت کرنے کے لیے مندرجہ ذیل وظیفہ کریں ۔ پانچوں نمازوں کے بعد گیارہ مرتبہ “ یَانورُ “ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی پوروں پر دم کریں اور ان پوروں کو اپنی آنکھوں پر پھیر لیں۔ (جنتی زیور ، ص606)
زَبان میں لکنت کو ختم کرنے کے لیے یہ وظیفہ کریں ۔
فجر کی نماز پڑھ کر ایک پاک کنکری کو منہ میں رکھ کر یہ آیت مبارک 21 مرتبہ پڑھی لیں ۔ (جنتی زیور ، ص606)
(رَب اشرَحْ لِی صَدرِیْۙ(۲۵) وَ یَسرْ لِی اَمْریْۙ(۲۶) وَ احْللْ عُقدَة مّنْ لسانِیْۙ(۲۷) یفقَهوْا قَوْلیْ۪(۲۸))
(پ16 ، طٰہ : 25-28)
پیٹ کے درد کے لئے یہ وظیفہ کریں۔ یہ آیت پانی پر تین مرتبہ دم کر کے جس کے پیٹ میں درد ہو اس کو پلا دیں ۔ یا پھر لکھ کر اس کے پیٹ پر باندھ دیں ۔ (جنتی زیور ص606) ( لَا فیْهَا غَولٌ و لَا هُم عَنهَا یُنزَفوْن(۴۷) ) (پ23 ، الصّٰفٰت : 47)