دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر آج رات کو یاحکیم یا مجید لکھ کر سو جائیں اور خواب میں کمال دیکھیں

admin

ya hakeemo ya majeedo ka wazifa

یوں تو آپ استخارہ کے حوالے سے مختلف علمائے کرام سے مختلف اعمال سنتے اور کرتے ہیں ایک تو وہ استخارہ ہے جو لوگ آن لائن کرتے ہیں یا کسی سے نکلواتے ہیں ایسے لوگوں نے جتنے گھر برباد کئے ہیں اللہ کی پناہ میں خود ایک ایسے صاحب کو جانتا ہوں کہ جنہوں نے کسی سے استخارہ نکلوایا جس میں انہوں نے کہاں یہاں رشتہ صحیح ہے اور اسی لڑکی کو شادی کے ایک مہینے بعد طلاق بھی ہوگئی تو آن لائن استخارہ خدا کے لئے کبھی نہ نکلوائیں اور نہ کسی کے پاس جائیں

صحیح استخارہ والا عمل خود کرنے کا ہوتا ہے جو کہ ہمیشہ خود ہی نکالا جاتا ہے جس میں ایک مسنون استخارہ بہت مشہور و معروف اور افضل بھی ہے اور ساتھ ہی اس کے علاوہ بھی علمائے کرام نے خود سے کرنے والے مجرب استخارے اپنی کتابوں میں تحریر فرمائے ہیں جن میں سے ایک استخارے کا عمل جو میرے خود کے تجربے سے گزرا اور الحمد للہ پہلی ہی رات میں تہجد کے وقت مجھے صاف صاف ہدایت بھی مل گئی وہ استخارہ آپ کے لئے اس تحریر میں پیش کی جارہا ہے انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر نئے کام کو شروع کرنے سے پہلے استخارے کی لازمی عادت ڈالیں اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اللہ سے مشورہ کرتے ہیں

چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے جناب رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے استخارہ کا چھوڑ دینا اور نا کرنا انسان کے لئے بد بختی اور بد نصیبی میں شمار ہوتا ہے اسی طرح ایک اور حدیث میں حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایاما خاب من استخار ولا ندم من استشار یعنی جو آدمی اپنے معاملات میں استخارہ کرتا ہو وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا اور جو شخص اپنے کاموں میں مشورہ بھی کرتا ہو اس کو کبھی شرمندگی یا پچھتاوے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور جب اللہ کی مرضی بذریعہ خواب نظر آجائے تو پھر اس میں اللہ تعالیٰ آپ کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ بھی فرمالیتے ہیں استخارہ کتنے دن تک کرنے چاہئے ؟اس حوالے سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ انس! جب تم کسی کام کا ارادہ کرو تو اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے سات مرتبہ استخارہ کرو پھر اس کے بعد اس کا نتیجہ دیکھو تمہارے دل میں جو کچھ ڈالا جائے یعنی استخارے کے نتیجے میں بارگاہ حق کی جانب سے جو چیز تمہارے دل میں القاء کی جائے پھر اسی کو اختیار کرو تمہارے لئے وہی بہتر ہے ۔

بہتر یہ ہے کہ استخارہ تین سے سات دن تک متواتر پابندی کے ساتھ کیا جائےاگر اس کے بعد بھی تذبذب اور شک جاری رہے تو استخارے کا عمل جاری رکھیں جب تک کسی ایک طرف رجحان نہ ہوجائے تو کوئی عملی اقدام نہ کریں استخارے کا عمل کچھ یوں ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نفل نماز آپ نے اس طرح پڑھنی ہے کہ دونوں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ یٰسین ایک ایک بار پڑھنی ہے اور پھر سلام پھیر کر دو سو مرتبہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا یہ نام یَاخَبِیرُ یہ بڑے دھیان سے پڑھنا ہے اور تسلی سے اور اطمینان کے ساتھ پڑھنا ہے اس کے بعد اپنے مقصد کے لئے جس کے لئے آپ استخارہ نکالنے جارہے ہیں اس مقصد کے لئے آپ دعا کریں اور بغیر کسی سے بات کئے پھر آپ نے داہنی ہتھیلی پر بال پین کی مدد سے یاحکیم یا مجید یہ لکھ کر آپ نے داہنی کروٹ پر سوجانا ہے آپ انشاء اللہ دیکھیں گے پہلی ہی رات میں نیند کے اندر متعلقہ امور کے بارے میں آپ کو صاف صاف ہدایت ملے گی ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment